آسٹریلیاء کے لیجند لیگ اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائےگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
یہ آسٹریلوی کرکٹ کیلئے 24 گھنٹوں کے اندر دوسری بری خبر ہے، آج صبح ہی راڈ مارش بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
شین وارن کا شاندار بین الاقوامی کیریئر 15 سالوں پر محیط تھا جس میں انہوں نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی آسٹریلوی کرکٹر کی اب تک کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
وہ سری لنکا کے مرلی دھرن کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔
اس کے علاوہ آسٹریلوی لیجنڈ نے 194 ایک روزہ میچز میں 293 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
A lot of cricket has died with you today Warnie! #RIPShaneWarne
— Ramiz Raja (@iramizraja) March 4, 2022
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ نے ٹوئٹر پر شین وارن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔