Post Top Ad




مارچ 05, 2022

اگر یوکرین ختم ہوا تو یورپ بھی ختم ہو جائے گا، یوکرین کے صدر نے نیٹو کو خبردار کردیا

 


یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے نیٹو کی جانب سے یوکرین کی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار نہ دینے کے نیٹو کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یوکرین ختم ہوگیا تویورپ بھی نہیں بچے گا۔

 صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ نیٹو کو معلوم تھا کہ نئے فضائی حملوں اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے، نو فلائی زون بنانے سے انکار کرکے روس کو مزید بمباری کے لیے گرین سگنل دیا گیا، آج سے یوکرین میں جتنے لوگ مریں گے وہ نیٹو کی وجہ سے مریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیٹو ملکوں کی تمام انٹیلی جنس ایجنسیاں دشمن کے منصوبوں سے واقف ہیں، اگر یوکرین نہیں بچتا تو یورپ بھی نہیں بچ سکے گا، یوکرین ختم ہوا تو یورپ کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے یوکرینی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار دینے کی درخواست کی تھی جسے نیٹو نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوکرین کو نو فلائی زون قرار دیا تو روس سے براہ راست جنگ کا خطرہ ہے اور ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

جبکہ نیٹو کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے یوکرین میں جنگ نہیں روکی تو مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی تاہم یوکرین کو جنگی طیارے فراہم نہیں کیے جائیں گے۔

Post Bottom Ad