Post Top Ad




مارچ 08, 2022

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا

 


راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ 

کھیل کے آخری روز آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز 7 وکٹ کےنقصان پر 449 رنز سے کیا لیکن پاکستانی بولرز نے کھیل کی شروعات  میں  ہی کینگروز کو قابو  کرلیا۔

455 کے مجموعے پر آسٹریلوی  کپتان پیٹ کمنز نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے اور  ان کے بعد 459 کے اسکور پر شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔

459 اسکور پر ہی نعمان علی نے نتھن لیون کو تین رنز پر پویلین بھیجا۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے سب سے زیادہ 6 وکٹیں لیں جب کہ شاہین آٖفریدی نے 2، نسیم  شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 252 رنز بنائے۔ پاکستانی اوپنرز عبداللہ شفیق 136 اور امام الحق 111 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ آسٹریلوی بالرز کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

یاد رہےکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنز کی  اننگز کھیلی تھیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 12 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیدیم میں کھیلا جائے گا۔ شائیقین پی ٹی وی اسپورٹس اور Daraz Mobile App پر میچ براہراست دیکھ سکیں گے۔

Post Bottom Ad