Post Top Ad




اپریل 21, 2022

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

 

Photo: PA Media

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارت کے 2 روزہ دورے پر احمدآباد پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارتی وزیراعظم مودی سے آج  نئی دہلی میں ملاقات کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم کےدفترسے جاری بیان کےمطابق بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں اسٹریٹجک دفاع،سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر بات ہوگی جبکہ بورس جانسن آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت میں پیشرفت پر بھی زور دیں گے۔

Post Bottom Ad