Post Top Ad




اپریل 11, 2022

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

 


قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا ہے جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد شہباز شریف واحد امیدواربچ  گئے۔

شہباز شریف کو ایوان میں 174 ووٹ ملے جس کے بعد وہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔


Post Bottom Ad