Post Top Ad




اپریل 25, 2022

ٹوئٹر کی جانب سے ایلون مسک کو 44 بلین ڈالرز میں کمپنی فروخت کئے جانے کا امکان

 


ٹوئٹر کی جانب سے ٹیسلا کے سی ای او اور دنیا کے امیر ترین شخص، ایلون مسک کو 44 بلین (ارب) ڈالرز میں کمپنی فروخت کئے جانے کا امکان ہے۔

ایلون مسک نے گزشتہ دنوں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کی تھی، ایلون نے ٹوئٹر کو خریدنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر کے فی شیئر کی قیمت 54.20 ڈالر ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جس کے مطابق کمپنی کی مجموعی مالیت تقریباً 43 بلین (ارب) ڈالرز بنتی ہے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ٹوئٹر کے حکام ایلون مسک کی پیشکش قبول کرتے ہوئے کمپنی کو فروخت کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ٹیسلا کے بانی کو کمپنی خریدنے کیلئے 43 ارب ڈالرز کی رقم نقد ادا کرنی ہوگی ،تاہم اس کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک کا  کہنا تھا کہ ٹوئٹر کے آگے بڑھنے اور آزادی اظہار کے بہتر پلیٹ فارم بننے کیلئے ضروری ہے کہ اس کا کنٹرول کسی نجی شخصیت کے پاس ہو۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر کے 9 فیصد سے زائد تقریباً 3 ارب ڈالرز کی مالیت کے 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد حصص خریدے جس کے بعد وہ ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئےجب کہ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈور سی 2.25 فیصد حصص کے مالک ہیں۔

Post Bottom Ad