Post Top Ad




اپریل 26, 2022

ٹوئٹر نے ایلون مسک کو 44 بلین ڈالرز میں کمپنی فروخت کرنے کی تصدیق کردی

 


ٹوئٹر نے ایلون مسک کو 44 بلین ڈالرز میں کمپنی فروخت کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ کچھ دیر پہلے یہ خبر آئی تھی کہ ٹوئٹر کی جانب سے دنیا کے امیر ترین شخص، ایلون مسک کو 44 بلین (ارب) ڈالرز میں کمپنی فروخت کئے جانے کا امکان ہے، جس کی اب ٹوئٹر نے تصدیق کردی ہے۔


ایلون مسک نے گزشتہ دنوں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کی تھی۔ ایلون نے ٹوئٹر کو خریدنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر کے فی شیئر کی قیمت 54.20 ڈالر ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جس کے مطابق کمپنی کی مجموعی مالیت تقریباً 44 بلین (ارب) ڈالرز بنتی ہے۔

 ٹوئٹر کے حکام اب ایلون مسک کی پیشکش قبول کرتے ہوئے کمپنی کو فروخت کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ٹیسلا کے بانی کو کمپنی خریدنے کیلئے 44 ارب ڈالرز کی رقم نقد ادا کرنی ہوگی۔


Post Bottom Ad