Post Top Ad




اپریل 10, 2022

عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالا روانہ ہوگئے

 


میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے ہیں، عمران خان کا ذاتی  اسٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہوگیا ہے۔

عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی  وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے ہیں۔

ان کے علاوہ وہاں موجود شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری سمیت  وزیر اعظم کا ذاتی اسٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہوگیا، دیگر وفاقی وزراء کو بھی  وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے واپس بھجوا دیا ہے، فواد چوہدری، شبلی فراز اور شیریں مزاری کو  بھی واپس بھجوایا گیا ہے۔

عمران خان نے روانگی سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کےعملے سے ملاقات بھی کی۔

Post Bottom Ad