Post Top Ad




اپریل 11, 2022

پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان

 


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نےتصدیق کی کہ تحریک انصاف نے وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اور پی ٹی آئی قائد ایوان کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے گی۔

پاکستان تحریک انصاف  نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہےکہ اور پی ٹی آئی کے چیف ویپ عامر ڈوگر نے تمام اراکین سے استعفوں پر دستخط کرالیے ہیں۔

عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان

اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین اور سابق وزیراعظم  عمران خان نے قومی  اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بعض اراکین نے عمران خان کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایوان میں ڈٹ کر ان کا مقابلہ  کرنا چاہیے، ہم میدان  خالی چھوڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق اراکین کے مشورےپر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، اگر آپ میں سے کوئی استعفیٰ نہ دے تو میں پہلا رکن ہوں گا جو اسمبلی سے استعفیٰ دوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کل رات سب کو سمجھ آگئی ہوگی کہ پی ٹی آئی کی طاقت کیا ہے۔


Post Bottom Ad