Post Top Ad




اپریل 14, 2022

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف 'ڈکی بھائی' نے نکاح کرلیا

 


 پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف 'ڈکی بھائی' نے اپنی دوست عروج جتوئی سے نکاح کرلیا۔ انکی نکاح کی تقریب بدھ کے دن ہوئی۔


سعد الرحمان نے سب سے پہلے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ " انکی زندگی کے پیار 'عروج' سے انکی منگنی اور نکاح ہوگیا ہے"۔


سعد الرحمان اپنی یوٹیوب ویڈیوز میں بارہا بتاچکے تھے کہ انکی جلد شادی ہونے والی ہے، انہوں نے اپنی شادی کی شاپنگ کے حوالے سے بھی کافی ویڈیوز پوسٹ کی تھیں۔


سوشل میڈیا اور شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے سعد الرحمان کو انکی شادی پر مبارکباد  اور نیک تمنائیں دی۔

Post Bottom Ad