Post Top Ad




اپریل 20, 2022

ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

 


ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

کیرون پولارڈ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیوپوسٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ ' میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی'۔

کیرون پولارڈ نے2007 میں ایک روزہ اور 2008 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ڈیبیو کیا ، انہوں نے 123 ون ڈے اور 101 ٹی ٹوئنٹی میچز میں  ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔ 

اس کے علاوہ  پولارڈ کوانٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 لگاتار چھکے مارنے والے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Post Bottom Ad