Post Top Ad




اپریل 22, 2022

شہروز اور صدف کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع، بہروز سبزواری نے تصدیق کردی

 


اداکار شہروز سبزواری کی بیوی صدف کنول کے ہاں پہلے پچے کی پیدائش جلد متوقع ہے جسکی تصدیق بہروز سبزواری نے کی ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے صدف کنول کے حاملہ ہونے سے متعلق خبریں چل رہیں  تھی، یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب صدف کنول کو فیملی فنکشن میں فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ ڈانس کرنے کے بجائے بیٹھے ہوئے صرف انجوائے کرتے دیکھا گیا۔

حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس دوران انہوں نے میزبان رابعہ انعم سے بہو صدف کی تعریف کی اور مداحوں سے بہو کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر میں چھوٹی عمر میں دادا بننے جارہا ہوں، میں چونکہ شہروز کو وقت نہیں دے پایا لہٰذا اپنی پوتی نورے کو وقت دیتا ہوں اور آئندہ آنے والے بچے کو بھی بھرپور وقت دینے کی کوشش کروں گا کیوں کہ اس سے زیادہ عافیت والی کوئی چیز نہیں۔

خیال رہے کہ شہروز سبزواری کی صدف کنول سے یہ دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی سائرہ یوسف سے ہوئی تھی جن سے ان کی علیحدگی  ہوگئی تاہم سائرہ سے ان کی ایک بیٹی ہے۔

Post Bottom Ad