Post Top Ad




اپریل 23, 2022

کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ

 


کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے15 گھنٹوں تک بڑھ  گیا ہے۔

شہر کے  کئی علاقوں میں سحر و افطار کے اوقات میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

کراچی کے علاقوں لیاری، کھارادر، نیاآباد، کورنگی، اورنگی،لانڈھی، ملیر، لیاقت آباد، قائدآباد، نیوکراچی اورنارتھ کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

اس  کے علاوہ ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گولیمار، سرجانی، شیرشاہ، آئی آئی چندریگر روڈ، ریلوے کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں  میں بھی 8 سے 11 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

Post Bottom Ad