Post Top Ad




اپریل 24, 2022

وزیراعظم نے بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا، مئی تک لوڈ شیڈنگ میں کمی کرنے کی ہدایت

 


وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھنے سے عوام کی مشکلات پر نوٹس لیتے ہوئے مئی تک لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر کرنےکا حکم دیا ہے۔

ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے سے عوام کی مشکلات پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنےکی ہدایت دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی چین سے نہیں بیٹھوں گا،  تیل وگیس کا بندوبست ہونے تک عبوری اقدامات کو بہتر بنایا جائے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ  پچھلی حکومت نے بجلی کا ایک نیا یونٹ سسٹم میں شامل نہیں کیا، بروقت ایندھن خریدا گیا نہ ہی کارخانوں کی مرمت کی گئی، عمران حکومت نے ہمارے دور کے سستی اور تیز ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بھی بند کردیے۔

Post Bottom Ad