Post Top Ad




اپریل 12, 2022

سرکاری اداروں میں ہفتے کی دو تعطیلات ختم، اب صرف ایک دن چھٹی ہوگی

 


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں جسکے بعد اب سرکاری دفاتر میں ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

زرائع کے مطابق، وزیراعظم  شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا جب کہ ساتھ ہی رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

وزیراعظم  نے تنخواہوں اورپینشن سے متعلق بھی اپنے گزشتہ  روز کے احکامات  پر فوری عملدرآمد کا حکم جاری کیا ہے۔

وزیراعظم کا اپنے عملے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تمام لوگ اپنی کمر کس لیں، عوام کی خدمت کے لیے آیا ہوں،  ایک لمحہ  بھی ضائع نہیں کرنا، ایمانداری اور شفافیت ہمارے رہنما اصول  ہوں گے۔

Post Bottom Ad