Post Top Ad




مئی 25, 2022

کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا

 

اضافے کے بعد دودھ کی قیمت 160 روپے فی لیٹر ہوجائے گی - فائل فوٹو

کراچی میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی فی الیٹر قیمت میں 10 روپے تک اضافےکا اعلان کردیا گیا ہے۔

ترجمان ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق دودھ کی نئی قیمت کا اطلاق کراچی میں 26 مئی سے ہوگا،  قیمت میں اضافے کے بعد   دودھ کی نئی قیمت 160 روپے فی لیٹر ہو جائےگی۔ 

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے رہنما شاکر عمر گجر کا کہنا تھا کہ  ملک میں مہنگائی کی وجہ سے دودھ کی پیداوارکا خرچہ بڑھ گیا ہے، چارہ، ونڈا اور بھوسا ڈیری فارمرز کی پہنچ سے اوپر چلا گیا ہے۔

دودھ کی قیمت میں اضافے کے اعلان پر کمشنر کراچی کی جانب سے تا الحال کوئی  ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Post Bottom Ad