Post Top Ad




مئی 07, 2022

عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کردیا

 


ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے تحفظ کا مطالبہ کردیا انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عامر لیاقت آئے روز نشہ کرکے مجھ پر تشدد کرتا تھا۔

عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے عدالت میں تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کردیا۔

دانیا شاہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عامر لیاقت حسین جیسے دکھتا ہے وہ ویسا بالکل بھی نہیں ہے، شادی کے بعد کے گزرے ہوئے 4ماہ میرے لیے کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔


اس کا مزید کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین نشہ کرکے آئے روز مجھ پر بئے پناہ تشدد کرتا تھا، وہ مجھے ایک چھوٹے سے کمرے میں بند رکھتا تھا، میں نے عامر لیاقت کیخلاف تنسیخ نکاح سمیت دیگر مقدمات دائر کردیے ہیں۔

دانیا نے مزید بتایا کہ ٓکہ عامر لیاقت مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہمیں تحفظ فراہم کریں۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی کچھ ہی عرصہ پہلے 10 فروری 2022 کو دانیا شاہ سے تیسری شادی ہوئی تھی۔

Post Bottom Ad