Post Top Ad




مئی 11, 2022

ایپل نے اپنی مشہور ڈیوائس آئی پوڈ کی پروڈکشن ختم کرنے کا اعلان کردیا

 


امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی مشہورِ زمانہ ڈیوائس آئی پوڈ ٹچ کی پروڈکشن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

2001 میں جب ایپل نے پہلا آئی پوڈ متعارف کرایاتھا تو اس میں ایک ہزار گانے اسٹور کیے جاسکتے تھے اور آج ایپل کی اسٹریمنگ سروس سے اس ڈیوائس میں 9 کروڑ سے زیادہ گانوں کو سننا ممکن ہے۔

2001 میں متعارف کروایا گیا پہلا آئی پوڈ

اسٹیو جابز نے 2001 میں  پہلے آئی پوڈ کو متعارف کراتے ہوئے کہا تھا کہ موسیقی ہر ایک کی زندگی کا حصہ ہے اور اب ایک ہزار گانے آپ کی جیب میں ہوں گے۔

2007 کے آئی پوڈ ٹچ کو ایپل کی اسی ٹیم نے ڈیزائن کیا تھا جس نے بعد میں آئی فون کو تیار کیا اور ایپل کے آئی فونز نے بہت جلد آئی پوڈز کی مقبولیت کو ختم کردیا تھا۔

ایپل کی جانب سے آخری بار 2019 میں سب سے جدید  آئی پوڈ ٹچ کولانچ کیا تھا ۔


Post Bottom Ad