Post Top Ad




مئی 05, 2022

سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی، کئی شہروں میں مظاہرے

 


سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے جس کے باعث سندھ کے مختلف شہروں میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرے  اور دھرنا دیا گیا۔

تھرکول روڈ پر بیٹھے مظاہرین کی جانب سے نہروں میں پانی نہ آنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وفاقی حکومت سے صوبہ سندھ کو حصے کا پانی دینے کی اپیل کی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت سے ملکی معیشت کو مزید مشکلات کا سامنا ہو گا۔

ٹھٹھہ میں پانی کی قلت کے خلاف قومی شاہرہ پر دھرنا دو گھنٹے بعد رکن سندھ اسمبلی سید ریاض کی یقین دہانی پر ختم کیا گیا۔

دوسری جانب انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے تصدیق کی ہے کہ سکھر،گڈو اور کوٹری بیراج میں پانی کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث سکھراور گڈو بیراج کےکئی کینالوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہے۔

سکھر بیراج کے انچارج کنٹرول روم کے مطابق تینوں بیراجوں کو پانی کی مجموعی طور 40 پر فیصد سے زائد کمی کا سامنا ہے۔

Post Bottom Ad