Post Top Ad




مئی 06, 2022

ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے بھی اب اشتہارات کے ذریعے پیسے بھی کما سکیں گے

 


اب ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے والے بھی اشتہارات کے ذریعے پیسے کما سکیں گے کیونکہ  ٹک ٹاک نے ویڈیوز بنانے والوں کے لیے بذریعہ اشتہارات ریونیو شیئرنگ پروگرام متعارف کروا دیا ہے۔

 ٹک ٹاک کو کریٹرز یعنی ویڈیوز بنانے والوں  کے لیے یوٹیوب کی طرز کا  مونیٹائز پروگرام فراہم نہ کیے جانے پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ کریٹرز کی جانب سے ٹک ٹاک کو بار بار کہا جارہا تھا کہ ٹک ٹاک پر بھی یوٹیوب طرز کا اشتہارات کا پروگرام ہونا چاہیئے تاکہ ٹک ٹاک کریٹرز بھی پیسے کماسکیں۔

تاہم اب ٹک ٹاک کے نئے پلس  پروگرام کے تحت کمپنیاں اپنے اشتہارات کو مخصوص کیٹگریز (ہیلتھ ، فیشن، کوکنگ،گیمنگ)  کے مواد کو شامل کرسکیں گی۔

نئے پروگرام سے متعلق گفتگو میں ٹک ٹاک کی پیرنٹ  کمپنی بائٹ ڈانس کا کہنا ہے  کہ ہم تخلیق کاروں، عوامی شخصیات اور میڈیا پبلشرز کے ساتھ اپنے پہلے اشتہاری ریونیو شیئرنگ پروگرام کو تلاش کرنا شروع کریں گے، ہم دستیاب مارکیٹوں میں مونیٹائزیشن کا مسئلہ حل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں تاکہ تخلیق کاروں کو ٹک ٹاک پر اپنی اہمیت اور حاصل انعامات کا احساس دلایا جاسکے۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ مونیٹائزیشن  پروگرام کے پہلے مرحلے کے لیے کم از کم ایک لاکھ سبسکرائبرز  ہونا لازمی ہیں۔

ٹک ٹاک  کے شمالی امریکہ کے جنرل منیجر سینڈی ہاکنز نے ٹیک ویب سائٹ دی ورج کو بتایا کہ پروگرام جون میں امریکا سے شروع کیا جائے گا اور منتخب کیے گئے تخلیق کاروں کو اشتہار کی آمدنی میں 50 فیصد ریوینیو دیا جائے گا۔

Post Bottom Ad