Post Top Ad




جون 02, 2022

جونی ڈیپ نے سابقہ بیوی ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

 

ایمبر ہرڈ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ جانی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں گی۔ فائل فوٹو

 معروف ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ بیوی اور اداکارہ  ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  100 ملین ڈالر  ہرجانے  کے مقدمے میں سات ہفتوں کے  ٹرائل کے بعد امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ  سنا دیا ہے۔

جیوری نے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ جانی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں گی۔  اس کے علاوہ ڈیپ کی جانب سے  ہرڈ کو  2 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کیا جائے گا جو وہ اپنے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ میں مانگ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ جانی ڈیپ اور سابقہ ​​اہلیہ، ایمبر ہرڈ، 11 اپریل کو  ورجینیا میں شروع ہونے والے ہتک عزت کے مقدمے میں ایک دوسرے پر جسمانی اور جذباتی زیادتی کا الزام لگارہے تھے۔

 جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ پر 50 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے جواب میں  ہرڈ  نے جونی ڈیپ کے خلاف 100 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔دونوں کا  دعویٰ تھا کہ ایک دوسرے نے انہیں بدنام کیا۔

تاہم  جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔

Post Bottom Ad