Post Top Ad




جولائی 12, 2022

14 جولائی سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

 


محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جولائی سے مون سون کا ایک کم دباؤ سندھ میں داخل ہوسکتا ہے جو 18جولائی تک اثر انداز رہے گا، اس سسٹم کے زیر اثرگرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ میں آج شام یارات بارش کا امکان ہے جب کہ حیدرآباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی 18 جولائی تک بارشیں ہوسکتی ہیں، تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

جبکہ سندھ میں بارشوں سے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاصا نوابشاہ، جیکب آباد اور سکھر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ مسلسل تیز بارشوں کے باعث کیر تھر رینج میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

محکمہ  موسمیات کے مطابق کراچی کے جنوب میں بادل بن رہے ہیں اور بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں بھی بادل ہیں جس سے شہر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

Post Bottom Ad