Post Top Ad




جولائی 14, 2022

پاکستان میں جاری بجلی کے بحران میں کمی آگئی

 


پاکستان میں بارشوں کے باعث موسم  بہتر ہونے سے بجلی بحران  میں کمی آگئی ہے۔

این ٹی ڈی سی ذرائع کےمطابق موسم بہتر ہونے اور پیداوار بڑھنے سے بجلی کے بحران میں بہتری آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب کم ہوکر 27500 میگاواٹ پر آگئی ہے، اس وقت بجلی کی پیداوار 24  ہزار میگاواٹ ہے جب کہ شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق چھوٹے بڑے شہروں میں نارمل فیڈرزپرلوڈشیڈنگ نہیں ہے اور صرف ہائی لاسزفیڈرزپرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان لیسکو کے  مطابق لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب اورپیدوار4400 میگاواٹ ہے اور فی الحال لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کی ضرورت نہیں۔

کراچی میں بھی موسم بہتر ہونے سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے، جبکہ لوڈشیڈنگ سے مثتثنیٰ علاقوں میں بھی اب بجلی بند نہیں کی جارہی۔

Post Bottom Ad