Post Top Ad




جولائی 19, 2022

ایران اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

 


ایران اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے  تقریبا 40 ارب ڈالرز مالیت کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ 

ایرانی وزارت تیل کی خبرایجنسی سے جاری بیان کےمطابق ایران کی نیشنل آئل کمپنی اور روسی کمپنی گیز پروم (Gazprom) کے سی ای اوز نے مفاہمتی یاداشت پر آن لائن تقریب کے دوران دستخط کیے.

ایرانی حکام کے مطابق روسی کمپنی، کیش آئی لینڈ، شمالی فارس سمیت 6 گیس فیلڈز کی ترقی میں مدد کرے گی، ایل این جی منصوبوں کی تکمیل اور گیس برآمد پائپ لائنوں کی تعمیر میں بھی شامل ہوگی.

خیال رہے کہ ایران کے پاس دنیا میں گیس دوسرے سب سے بڑے ذخائر موجود ہیں لیکن امریکی پابندیاں  ایران کے گیس نکالنے کی ٹیکنالاجی اور ایکسپورٹ میں  سست روی کا سبب بنی ہوئی ہے۔

Post Bottom Ad