Post Top Ad




اگست 04, 2022

انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے مزید سستا ہوگیا

 


کراچی: انٹربینک میں گزشتہ روز سے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔


انٹر بینک میں گزشتہ روز ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالرکے مقابلے میں روپےکی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور ڈالر  کی قدر میں مجموعی طور پر 4.19 فیصد کمی ہوئی۔

گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 228 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

آج  بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت  میں مزید 5 روپے 79  پیسے کمی ہوئی ہے اور ڈالر 223 روپے کا ہوگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط ملنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوسکتی ہے اور ڈالر 190 سے 180 روپے کے درمیان آسکتا ہے۔

Post Bottom Ad