Post Top Ad




اگست 10, 2022

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو  دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

شہباز گِل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کیس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔

بعد ازاں عدالت نے پولیس اور شہباز گل کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے دو روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے کوہسار  پولیس کو جمعہ کے روز  شہباز گِل کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم دیا۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شہباز گِل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے، ملزم جس پیپر سے دیکھ کر بول رہا تھا وہ بھی برآمد کرنا ہے، پروگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے میں بھی تفتیش کرنی ہے۔

شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔

Post Bottom Ad