Post Top Ad




اگست 04, 2022

کل سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

 


کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق، اگست میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، مون سون سسٹم کل سے سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے تحت ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارش ہوسکتی  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 6 سے 9 اگست کے درمیان تیز بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ مون سون کا یہ سسٹم 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے اور اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

مون سون کا ایک اور سسٹم 10 اگست سے سندھ پر اثرانداز ہوگا جب کہ 11 اگست سے کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔

Post Bottom Ad