Post Top Ad




اگست 19, 2022

فن لینڈ کی وزیراعظم سیننا مارین کی ڈانس پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک

 


فن لینڈ کی 36 سالہ خوبرو وزیراعظم سیننا مارین کی ڈانس پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی جس پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں فن لینڈ کی وزیراعظم سیننا  مارین کو اپنے دوستوں، جن میں ملک کی چند معروف شخصیات بھی شامل ہیں، کے ساتھ ڈانس کرتے اور گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تو کافی بحث ہو ہی رہی ہے لیکن فن لینڈ کی اپوزیشن جماعت کے ایک رہنما نے وزیراعظم پر پارٹی کے دوران منشیات استعمال کرنے کا بھی الزام لگا دیا اور ان سے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔

اس معاملے پر  وزیراعظم سیننا  مارین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی منشیات استعمال نہیں کی، صرف شراب پی اور بھرپور پارٹی کی تھی۔

اپنی لیک ویڈیو پر بات  کرتے ہوئے فن لینڈ کی وزیراعظم سیننا مارین نے کہا کہ ’مجھے معلوم تھا کہ میری ویڈیو بن رہی ہے لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ ویڈیو کو بغیر اجازت لیک کردیا گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں نے ڈانس کیا، گانا گایا، پارٹی کی، یہ سب قانونی چیزیں ہیں، میں کبھی ایسی جگہ نہیں گئی جہاں میں نے کسی کو منشیات استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہو، میں اپنا ڈرگ ٹیسٹ کرانے کیلئے بھی تیار ہوں۔‘

سیننا مارین نے مزید کہا کہ ’میری بھی دیگر لوگوں کی طرح فیملی لائف ہے، ورک لائف کے علاوہ فارغ وقت میں دوستوں کے ساتھ وقت گزارتی ہوں، یہ وہ کام ہیں جو میری عمر کے دیگر لوگ کرتے ہیں۔‘

فن لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے رویے کو تبدیل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بالکل ویسی ہی رہوں گی جیسی اب تک رہی ہوں، مجھے امید ہے کہ مجھے اسی طرح قبول کیا جائے گا۔‘

واضح رہے کہ سیننا  مارین نے دسمبر 2019 میں عہدہ سنبھالا تھا اور اب تک انہیں اپنی جماعت کا اعتماد حاصل ہے۔

Post Bottom Ad