Post Top Ad




اگست 17, 2022

آرمی چیف کا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ، صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات

 


پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، جہاں  انہوں نے یو اے ای کے صدر شیخ زاید النہیان سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے دوسرے اعلیٰٰ ترین اعزاز آرڈر آف یونین سے نوازا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے  صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین میڈل پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی گفتگو کی گئی۔

Post Bottom Ad