Post Top Ad




اگست 09, 2022

سابق ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات

 


پاکستانی فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید جو اس سے قبل وہ کور کمانڈر پشاور تعینات تھے، انھیں کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔

 لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اس سے پہلے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی بھی رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ  لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا ملٹری سیکرٹری پاکستان آرمی ہوں گے۔

Post Bottom Ad