Post Top Ad




ستمبر 01, 2022

ایشیا کپ 2022: بنگلہ دیش کو شکست دیکر سری لنکا سپر فور میں پہنچ گیا

 

فوٹو: اے ایف پی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں اہم میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا  نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش نے سری لنکا کو 184 رنز کا ہدف دیا جو  سری لنکا نے آخری اوور میں پورا کرلیا ۔کوشل مینڈس 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، عفیف حسین 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ مہدی حسن نے 38، محموداللہ نے 27  اورشکیب الحسن نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔میچ کے اختتامی مراحل میں  مصدق حسین کی برق رفتار اننگز کی بدولت بنگلادیش نے مقررہ اوورز میں 183 رنز بنائے۔

 مصدق حسین 9 گیندوں پر 24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور کرونارتنے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیش کے 184 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز اچھا رہا لیکن چھٹے اوور میں 45 کے مجموعی اسکور پر نی سنکا 20 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کوشل37 گیندوں پر 60 اور شانکا 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، تاہم آخری اوور میں کرونارتنے اور فرنینڈو نے جارحانہ بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

کرونارتنے نے 10 گیندوں پر 16 جبکہ فرنینڈو نے 3 گیندوں پر 10 رنز بناکر سری لنکا کو 2 وکٹوں سے کامیابی دلا کر سپر فور مرحلے میں پہنچا دیا۔

Post Bottom Ad