Post Top Ad




ستمبر 22, 2022

گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی ٹوٹنے کے بعد شہباز شگری کا آئندہ شادی نہ کرنے کا اعلان

 


پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی ٹوٹنے کے بعد  شہباز شگری نے مزید شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اداکار شہزاد شیخ اور موسیقار اسامہ کرامت کے ساتھ پوڈ کاسٹ 'نتھنگ ہیپنس ہیئر' میں شہباز شگری نے بتایا کہ کس طرح ان کی زندگی میں رشتے ناکام رہے اور اب وہ  مزید کسی رشتے کے لیے تیار نہیں۔

پوڈ کاسٹ کی پانچویں قسط  میں شہباز شگری کے دوستوں اور میزبان کو شادی کے موضوع پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں یہ کہتے سنا گیا کہ 'شگری کے ساتھ شادی کی بات نہ کرو'، جس پر اداکار نے ہنستے ہوئے کہا 'ہاں ایسا ہی ہے'۔

شہباز شگری نے کہا 'میں نے پہلے ہی بہت کرلیں، اب اور شادیاں نہیں کرنی'۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آئمہ بیگ کی شہباز شگری سے گزشتہ برس منگنی ہوئی تھی، شہباز شگری کی اس سے قبل اداکارہ عائشہ لینیا سے شادی ہوئی تھی لیکن 2018 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

Post Bottom Ad