Post Top Ad




ستمبر 22, 2022

شراب کے لیے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے ماں کو آگ لگادی

 


بھارت کی ریاست کیرالہ میں شراب پینے کے لیے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے  ماں کو  آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ 75 سالہ ماں کو  بیٹے نے آگ لگا دی،  واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضعیف خاتون کو  طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کر دیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون کا جسم  70 فیصد تک جھلس چکا ہے جس کے باعث ان کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے بیٹے منوج کو گرفتار کر لیا جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق منوج نے شراب کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگائی تھی۔ 

Post Bottom Ad