Post Top Ad




اکتوبر 23, 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

 


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 مرحلے میں انڈیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف  6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

اننگز کے آغاز پر ہی نسیم نے کے ایل راہول کو 4 رنز پر آؤٹ کیا، اس کے بعد حارث رؤف نے کپتان روہت شرما کو بھی 4 اور سوریا کمار یادیو کو  15 رنز پر پویلین لوٹایا۔


 ہاردک پانڈیا 40 رنز بنا کر نواز کا شکار بنے۔ بھارت کو جیت کیلئے 6 گیندوں پر 16 رنز درکار تھے، آخری اوور کی 5 ویں گیند پر نواز نے دنیش کارتھک کو آؤٹ کیا تاہم آخری گیند پر بھارت نے 160 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

ویرات کوہلی نے میچ میں ناقابل 82 رنز بنا کر شکست رہے اور مین آف دی میچ کے حقدار بھی ٹھہرے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے  ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشدیپ کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 51 رنز بنائے، شان مسعود نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 

اس کے علاوہ شاداب خان 5، حیدر علی 2، محمد نواز 9، آصف علی 2، شاہین 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور حارث رؤف 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بھونیشور کمار اور شامی ایک ایک وکٹ لینت میں کامیاب رہے۔

Post Bottom Ad