Post Top Ad




اکتوبر 30, 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: ساؤتھ افریقا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے شکست دے دی

 


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔


پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم 20 اوورز میں صرف 132 رنز بناسکی۔ 

بھارتی بلے بازوں کو جنوبی افریقی بولرز کے مقابلے میں مشکلات کا سامنا رہا، بھارت کی وکٹیں یکے بعد دیگرے پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں،بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، سوریا کمار یادیو نے68 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کپتان روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی نے 12 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے  لنگی نگدی نے 4 اور  وین پارنیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

جنوبی افریقا نے 134 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر پورا کرلیا، جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، ٹمباباووما 10 اور ٹریسٹن اسٹبس نے 6 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کوک ایک رن اور رائیلی روسو صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ ملر نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،محمد شامی،  پانڈیا اور روی چندرن ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Post Bottom Ad