Post Top Ad




اکتوبر 30, 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے  نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ پہلے جیت ہے، اس سے پہلے کے دونوں میچز میں پاکستان کو پہلے بھارت اور پھر زمبابوے سے شکست ہوئی تھی۔

پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم  میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر
پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیدرلینڈز کی اننگز:

 نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اورنسیم شاہ نے ایک ایک، وسیم جونیئر نے دو جب کہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: ساؤتھ افریقا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے شکست دے دی

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹورنامنٹ کی پہلی وکٹ اوپنر اسٹیفن مائیبرگ کی صورت میں حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز:

پاکستان نے 92 رنز کا ہدف 14ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، پاکستان کے کپتان بابر اعظم 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔

محمد رضوان 49 اور شان مسعود 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Post Bottom Ad