Post Top Ad




اکتوبر 15, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 28 سال کے ہوگئے

 


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنی 28 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے میلبرن میں کپتانوں کے فوٹوسیشن کی تقریب اور پریس کانفرنس ہوئی جس دوران آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ، بابر اعظم کے لیے سالگرہ کا کیک لائے۔

اس موقع پر بابر نے مختلف ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ کیک کاٹا جس کی ویڈیو اور تصاویر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔

بابر اعظم  نے دیگر ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔


Post Bottom Ad