Post Top Ad




اکتوبر 30, 2022

لانگ مارچ: چینل 5 کی خاتون نیوز رپورٹر عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آنے سے شہید ہوگئیں

 

Journalist dies after being crushed under PTI's container amid long march

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے دوران کامونکی جاتے ہوئے عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر چینل فائیو کی خاتون رپورٹر صدف نعیم شہید ہوگئیں۔

کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر  نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوئیں۔

حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور حادثےکےبعد عمران خان خود بھی کنیٹنرسےنیچے اترآئے۔

 ریسکیو ترجمان کے مطابق خاتون رپورٹر ایک کنٹینر سے اترتے ہوئے پھسل گئیں اور عمران خان کے کنٹینرکےنیچے آگئیں، جس نے انہیں کچل دیا۔

حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روک دیا اور خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے اور ہمیں کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے مارچ روکنا پڑا ہے، کل کامونکی سے دوبارہ مارچ شروع ہوگا۔

Post Bottom Ad