Post Top Ad




اکتوبر 26, 2022

ونڈوز 7 صارفین 2023 سے گوگل کروم کی سپورٹ سے محروم ہوجائیں گے

 

Illustration by: Mohammad Farhan/PakMedia24.com

گوگل نے 2023 کے شروع میں ونڈوز 7 اور ونڈوز 8.1 کے لیے Chrome کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اپنے سپورٹ پیج میں بتایا گیا ہے کہ 7 فروری 2023 کو آخری بار ونڈوز 7 اور ونڈوز 8.1 آپریٹنگ سسٹمز کے لیے کروم 110 ورژن کی اپ ڈیٹ  جاری کی جائے گا۔

یہ گوگل کروم کا آخری ورژن ہوگا جو ونڈوز 7 اور 8  آپریٹنگ سسٹمز کو سپورٹ کرے گا۔

ونڈوز 7 کو 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے 2020 میں اس کے لیے سپورٹ کو ختم کردیا گیا تھا، تاہم اب بھی متعدد کمپیوٹرز اس آپریٹنگ سسٹم پر کام کررہے ہیں۔

2021 میں ایک رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا تھا کہ کم از کم 10 کروڑ کمپیوٹرز پر ونڈوز 7 انسٹال ہے۔

7 فروری کے بعد بھی ونڈوز 7 یا 8.1 پر گوگل کروم کام کرتا رہے گا مگر کوئی اپ ڈیٹ نہیں آئے گی۔

اس کا آسان حل یہی ہے کہ کمپیوٹر کو ونڈوز 11 یا 10 سے اپ گریڈ کردیا جائے تاکہ آپریٹنگ سسٹم کو سکیورٹی اپ ٹو ڈیٹ رہے۔

اسی طرح کروم کے نئے فیچرز بھی استعمال کرنے کا موقع مل سکے گا۔

Post Bottom Ad