Post Top Ad




اکتوبر 15, 2022

پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ انتقال کرگئیں

 


پاکستان کی معروف اور مایہ ناز گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ اور شاعرہ خاور کیانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

حدیقہ کیانی  نے انسٹاگرام پر  والدہ کی تصویر شیئر کی اور انتقال کی اطلاع دی جس میں بتایا گیا کہ خاور کیانی کا انتقال 14 اکتوبر کو اپنے گھر میں ہوا، وہ کئی عرصے سےبسترِ مرگ پر تھیں۔

پوسٹ میں لوگوں سے درخواست کی گئی کہ اس تکلیف دہ موقع پر ان کی فیملی پرائیویسی کا احترام کریں اور مداح ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

Post Bottom Ad