Post Top Ad




نومبر 25, 2022

فٹبال ورلڈ کپ: پرتگال نے گھانا کو 2-1 گولز سے شکست دے دی

 


فیفا فٹبال ورلڈکپ کے گروپ ایچ کے سنسنی خیز میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے کر جیت اپنے نام کرلی۔

 دوحا میں 'اسٹیدیم 947' میں کھیلے گئے میچ  کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوشش کی مگر کسی کو بھی کامیابی نہیں ملی۔وقفے تک مقابلہ زیرو ، زیرو رہا۔

دوسرے ہاف میں پرتگال کو پنالٹی ملی جسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے گول  کردیا، 8 منٹ کے بعد گھانا کی ٹیم یہ خسارہ پورا کرنے میں کامیاب رہی، گول ایو نے بنایا۔

اس کے بعد 78ویں منٹ میں پرتگال کے فیلکس سیکیورا نے گول کر کے ٹیم کو پھر سے برتری دلادی جبکہ صرف دو منٹ بعد لییاؤ نے تیسرا گول کردیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں گھانا کے بُوکاری نے دوسرا گول کیا۔ میچ کا اختتام تین دو کے اسکور پر پرتگال کے حق میں ہوا۔

دوسری جانب اس میچ میں پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اہم عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ رونالڈو 5 فٹبال ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

رونالڈو نے 2006 میں اپنا  پہلا ورلڈکپ گول کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2010، 2014 ،2018 اور اب 2022 کے ورلڈکپ میں بھی گول اسکور کردیا۔

Post Bottom Ad