Post Top Ad




نومبر 03, 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست دے دی

 


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست دے دی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں  پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ کے دوران بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا اور پھر ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کو  14 اوورز میں 142 رنزکا ہدف ملا۔ تاہم جنوبی افریقی ٹیم 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بناسکی۔ اس طرح پاکستان نے 33 رنزسے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

 ٹیم کا اسکور 185 تک پہنچانے میں شاداب خان، افتخار احمد، محمد حارث اور محمد نواز نے کلیدی کردار ادا کیا۔

186رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم کو آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،  شاہین شاہ آفریدی نے  رائیلی روسو اور کوئنٹن ڈی کوک کو آؤٹ کیا اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔

جنوبی افریقی بلے باز ٹیمبا 36، ایڈن مرکرم 20 اور ٹرسٹن اسٹب 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 14 رنزدے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور شاداب خان نے 16 رنزکے عوض دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بناسکی۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں بھارت نے 4 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے4 میچز میں 5 پوائنٹس ہیں اور پاکستان ٹیم 4 میچز میں 4 پوائنٹس  حاصل کرسکی ہے۔

Post Bottom Ad