Post Top Ad




نومبر 13, 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل: پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست، انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کا نیا چیمپیئن بن گیا

 


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں  پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا چیمپئین بن گیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر صرف 137 رنزبنائے  جس کے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔

محمد رضوان 15 ، محمد حارث 8، بابر 32 اور افتخار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ شان مسعود  38،  محمد نواز کو 5 ،شاداب خان 20 اورمحمد وسیم جونیئر 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کے بولر سیم کرن کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کرس جورڈن اور عادل رشید نے 2،2 اور بین اسٹوکس نے ایک شکار کیا۔

انگلش ٹیم کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا،ایلکس ہیلز شاہین شاہ آفریدی کے پہلے ہی اوور میں 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد حارث رؤف نے فل سالٹ اور جوز بٹلر کو آؤٹ کردیا۔

اس موقع پر  بین اسٹوکس وکٹ پر جمے رہے اور  انہوں نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ جوز بٹلر نے 26 اور ہیری بروک نے 20 رنزبنائے، معین علی 19 اور فل سالٹ 10 رنزبناسکے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئرنے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتا ہے اس سے پہلے انگلینڈ نے 2010 میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا۔ جبکہ پاکستان نے 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

Post Bottom Ad