Post Top Ad




نومبر 01, 2022

یوٹیوب نے اسٹریمنگ سروسز کی سبسکرپشن متعارف کرادی

 


یوٹیوب میں ایک نیا  فیچر 'Primetime Channels' متعارف کرایا گیا ہے، جس سے 30 سروسز کے شوز اور فلموں کو یوٹیوب ایپ میں دیکھا جاسکے گا۔

یوٹیوب کی جانب سے اپنے پلیٹ فارم کو اسٹریمنگ سروسز کی مارکیٹ کے لیے بہترین ذریعہ قرار دیا جارہا ہے، جہاں صارفین پہلے ہی ان سروسز کے ٹریلرز مفت دیکھ سکتے ہیں اور وہاں ہی ان سروسز کی سبسکرائپشن کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب کے ساتھ 35 اسٹریمنگ سروسز نے شراکت داری کی ہے اور ہر سروس کسی یوٹیوب چینل کی طرح ہی کام کرے گی۔ اگر آپ اس سروس کے سبسکرائبر ہوں گے تو ویڈیوز میں واچ ناؤ کا بٹن ہوگا جبکہ سبسکرائبر نہ ہونے پر 'پے ٹو واچ' کا آپشن نظر آئے گا۔

اس سروس کا آغاز یکم نومبر سے امریکا میں کیا گیا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق موجودہ عہد میں اسٹریمنگ سروسز بہت زیادہ پیچیدہ ہوگئی ہیں اور ہماری سروس ان تک رسائی کو سادہ بنادے گی۔

یوٹیوب کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ خیال کی جاتی ہے اور اس پلیٹ فارم سے اسٹریمنگ سروسز کی سبسکرپشن میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے اس حوالے سے 2021 سے کام کیا جارہا تھا اور اب جاکر اس سروس کو متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق عالمی سطح پر اس حوالے سے آگے بڑھنے کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں خاص طورپر ان مقامات پر جہاں اسٹریمنگ سروسز کے لیے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر بہت مشکل ہے۔

Post Bottom Ad