Post Top Ad




نومبر 24, 2022

صدر عارف علوی نے سمری پر دستخط کردیے، جنرل عاصم منیر آرمی چیف مقرر

 


صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  سے متعلق سمری پر دستخط کردیے، جس کے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف  اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کی سمری ایوان  آج صدر کو موصول ہوئی تھی جس کے بعد صدر عارف علوی نےلاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور پھر واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  جنرل عاصم منیر آرمی چیف ہونگے، جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس لگانے کا فیصلہ

صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری دی۔

صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری دیے جانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیفس کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Post Bottom Ad