Post Top Ad




دسمبر 14, 2022

فیفا ورلڈکپ: سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر ارجنٹینا فائنل میں پہنچ گیا

 


فیفا ورلڈکپ قطر 2022 کے پہلے سیمی فائنل  میں ارجنٹینا نے کروشیا کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ارجنٹائن کے دو گول جولین الواریز نے کیے جبکہ ایک گول لیونل میسی نے اسکور کیا۔

پہلے  ہاف میں میسی نے پینالٹی کک پر گول کیا پھر68 ویں منٹ میں الواریز نے دوسرا گول کردیا، دوسرے ہاف میں الواریز نے ایک اور گول کرکے 0-3 کی برتری دلادی۔

مقررہ وقت تک اسکور تین صفر رہا یوں ، ارجنٹائن کروشیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا،دوسرا سیمی فائنل فرانس اور مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب میسی ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کے لیے سب سے زیادہ 11 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ 

Post Bottom Ad