Post Top Ad




دسمبر 15, 2022

فیفا ورلڈکپ: مراکش کو شکست، دفاعی چیمپئن فرانس فائنل میں پہنچ گیا

 


قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فرانس کی ٹیم نے پانچویں منٹ میں پہلا گول کیا، یہ گول ہرنانڈس نے اسکور کیا، اس گول کے بعد مراکش کی ٹیم نے حریف ٹیم پر حملے کیے تاہم اُن کے کھلاڑی اسکور نہ کرسکے ، ہاف ٹائم تک مقابلہ ایک صفر تھا۔

 دوسرے ہاف میں مراکش نے حکمت عملی تبدیلی کی اور اٹیکنگ گیم کھیلا ، گول کرنے کے متعدد مواقع ملنے کے باوجود وہ خسارہ پورا نہ کرسکے ، اسی اثنا میں 79ویں منٹ میں کولو موآنی نے گول کرکے فرانس کی برتری دو صفر کردی۔

 مراکش نے آخری چند منٹوں میں تابڑ توڑ حملے کیے مگر ناکام رہے اور میچ دوصفر سے فرانس کی جیت پر ختم ہوا۔

سیمی فائنل دیکھنے کے لیے فرانسیسی صدر بھی میدان میں موجود تھے،فتح پر پیرس سمیت فرانس بھر میں جشن شروع ہوگیا۔  دوسری جانب  ٹیم کی شکست پر مراکش کے مداحوں کے دل ٹوٹ گئے۔

واضح رہے کہ فرانس چوتھی بار فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا ہے، فرانس 1998 اور 2018 میں ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔ 

 فٹبال ورلڈکپ کا فائنل اتوارکو دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان ہوگا۔

پاکستان میں فیفا ورلڈکپ کی اسٹریمنگ:

|
 


Post Bottom Ad