Post Top Ad




دسمبر 29, 2022

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی انٹری فری کردی

 


پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ  کے دوران انٹری فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تینوں دن شائقین کا بہت کم ٹرن آؤٹ  نظر آیا جس کے باعث انتظامیہ کو اسٹینڈز کو بھرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے پڑے۔

پی سی بی نے تعلیمی اداروں، یتیم خانوں اور اولڈ ہومز سے رابطہ کرکے انہیں دوسرا ٹیسٹ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

اسٹیڈیم نہ بھرنے پر کراچی کو ہمیشہ تنقید کا سامنا ہوتا ہے، دوسری طرف شہریوں کے شکوے بھی اپنی جگہ بجا ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ پارکنگ کے مسائل سمیت دیگر سہولیات نہ ہونے کے باعث وہ اسٹیڈیم آنا پسند نہیں کرتے، جب کہ انکلوژر اسٹینڈز کے سامنے دیوہیکل جنگلہ بھی شائقین کی میچ دیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں کراچی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچوں کے دوران پی سی بی نے اسکول کے بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی۔

Post Bottom Ad