Post Top Ad




دسمبر 29, 2022

ونڈوز کمپیوٹر پر خفیہ فولڈر بنائیں جو کسی کو نظر نہ آئے

 


ونڈوز آپریٹنگ سسٹم دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے تاہم اس میں چھپے متعدد فیچرز کا علم بہت کم افراد کو ہوتا ہے۔

ایسا ہی ایک فیچر ڈیسک ٹاپ پر ایسا خفیہ فولڈر بنانا ہے جو کسی کو نظر نہیں آتا۔

اسے تلاش کرنے کا واحد ذریعہ ماؤس کو اس کے اوپر لے جانا ہے یا اس حصے کو سلیکٹ کرنا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ذاتی فائلز تک دیگر افراد خاص طور پر بچوں کی رسائی نہ ہو تو یہ فیچر مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔

بغیر نام کے فولڈر

اس کے لیے ونڈوز ڈیسک ٹاپ پر کہیں بھی رائٹ کلک کرکے پہلے نیو (New) اور پھر فولڈر کے آپشن کا انتخاب کریں۔

جب فولڈر بن جائے تو اس پر رائٹ کلک کریں اور ری نیم پر کلک کرکے پہلے سے لکھے الفاظ ڈیلیٹ کریں اور پھر Alt+0160 کوڈ ٹائپ کرکے انٹر بٹن دبائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ونڈوز 7 صارفین 2023 سے گوگل کروم کی سپورٹ سے محروم ہوجائیں گے

اگر آپ فل سائز کی بورڈ (ایسا کی بورڈ جس میں Numpad دائیں جانب ہوتا ہے) استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

اس طرح ایسا فولڈر تیار ہوجائے گا جس کا کوئی نام نہیں ہوگا۔

نظروں سے اوجھل کیسے کریں؟

فولڈر آئیکون کو غائب کرنے کے لیے فولڈر پر ایک بار پھر رائٹ کلک کریں اور پھر پراپرٹیز (properties) میں جائیں۔

پراپرٹیز میں کسٹمائز (Customise) ٹیب پر جاکر وہاں نیچے موجود چینج آئیکون بٹن پر کلک کریں۔

وہاں کلک کرنے پر مختلف آئیکونز نظر آئیں گے جن کو آگے کی جانب اسکرول کرنے پر آپ کو 4 بلینک آئیکون نظر آئیں گے جن میں سے کسی کو بھی سلیکٹ کرکے اوکے بٹن پر کلک کریں۔

Post Bottom Ad