Post Top Ad




دسمبر 07, 2022

پاکستانیوں نے 2022 میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟



گوگل نے 2022 میں پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کردی ہے۔

گوگل  کی جانب سے ہر سال کے اختتام پر سب سے زیادہ مقبول سرچز کی فہرست  جاری کی جاتی ہے۔

پاکستانیوں نے 2022 میں گوگل پر سب سے زیادہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کو سرچ کیا۔

دوسرا نمبر پر ایشیا کپ 2022 کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جبکہ پی ایس ایل 7 کو تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے میچ کے ساتھ  ساتھ فائنل بھی میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا تھا اور دونوں بار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ میلبرن کا موسم گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات میں چوتھے نمبر پر رہا۔

اس سال گوگل کی مقبول ترین سرچز میں موسمیاتی تبدیلی 5 ویں نمبر پر رہی جس سے احساس ہوتا ہے کہ اس سال تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے پاکستانی عوام میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے شعور میں اضافہ ہوا ہے۔

چھٹا نمبر احساس پروگرام کے نام رہا جبکہ سب زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات میں ارشد شریف 7 ویں، عامر لیاقت 8 ویں، ملکہ الزبتھ 9 ویں جبکہ نسیم شاہ 10 ویں نمبر پر رہے۔

گوگل نے 2022 کے دوران پاکستان میں  سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خبروں کی فہرست بھی جاری کی جو درج ذیل ہیں۔

ٹاپ 10 نیوز

1۔ عامر لیاقت

2۔ یوکرین

3۔ عمران خان

4۔ مری

5۔ فاطمہ طاہر

6۔ ارشد شریف

7۔ پرویز مشرف

8۔ ملون سلمان رشدی

9۔ اقرار الحسن

10۔ سری لنکا 

Post Bottom Ad